اٹلی میں بزرگ کو بلیک میل کرکے ہزاروں یورو بٹورنے والی خاتون پکڑی گئی

0

روم: اٹلی میں بابے کو بلیک میل کرکے خاتون ہزاروں یورو ہضم کرگئی، لیکن بالاخر بابے نے پولیس کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرا کے سارا حساب برابر کردیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ اگر پیسے نہ دئیے تو وہ اس کی بیوی کو بتادے گی، اور اس پر الزام لگا کر خودکشی بھی کرلے گی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے PAVIA میں 40 سالہ اطالوی خاتون جولائی میں ایک گھر میں گئی، اور وہاں موجود بابے کے سامنے خود کو مشکل صورت حال کا شکار خاتون کی حیثیت سے پیش کیا، اور معاشی مدد طلب کی، اس نے بزرگ کو بتایا کہ اسے کچھ بل بھرنے ہیں، اور پیسے درکار ہیں، اس کے پاس وراثت میں ملا ہوا ایک گھر ہے، جسے وہ بیچ کر پیسے واپس کردے گی، اس طرح پہلی بار وہ بزرگ سے 6 ہزار یورو لے گئی، لیکن اس کے بعد اس نے بزرگ کے ساتھ تعلقات بنالئے اور مسلسل پیسوں کا تقاضا کرتی، اس دوران وہ 80 ہزار یورو بزرگ شہری سے لے گئی، روز روز کی فرمائشوں سے تنگ آکر جب بزرگ نے پیسے دینے سےانکار کیا، تو اس خاتون نے بلیک میل کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیسے نہ دئیے تو وہ اس کی بیوی کو سب کچھ بتادے گی، اور یہ کہ بعد میں وہ اس پر الزام لگا کر خودکشی بھی کرلے گی۔

تاہم بزرگ شہری نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر پولیس سے رابطہ کرلیا، دوسری طرف اس خاتون کو 18 ہزار یورو کا چیک دینے کے لئے پیغام بھیجا، خاتون جیسے ہی یہ چیک لینے آئی، وہاں موجود پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.