ترکی سے آنے والی تارکین کی کشتی یونان کے قریب ڈوب گئی، لاپتہ تارکین کی تلاش

0

استنبول: ترکی سے یورپ آنے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی یونان کی سمندری حدود میں ڈوب گئی ہے، جس سے جانی نقصان ہوا ہے، جبکہ کچھ تارکین کو یونانی حکام نے امدادی آپریشن کے ذریعہ بچالیا ہے، کشتی خراب موسم کے باعث Chios کے جزیرے کے قریب ڈوبی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی یونان کی سمندری حدود میں ڈوب گئی ہے، یونانی حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو لانے والی کشتی خراب موسم کے باعث Chios کے جزیرے کے قریب ڈوبی ہے، اطلاع ملنے پر امدادی آپریشن کیا گیا، جس میں 22 تارکین کو بچالیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ ہوجانے والے تارکین کی تلاش جاری ہے، حکام نے بچ جانے والے تارکین کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار 4 بچے ڈوب گئے ہیں، جن کی عمریں 3 سے 14 برس کے درمیان تھیں، اس کے علاوہ ایک شخص بھی لاپتہ ہے، اور خدشہ ہے کہ وہ بھی ڈوب گیا ہے۔

جن تارکین کو یونانی حکام نے بچایا ہے، ان میں 14 مرد ،7خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور تیز ہواوں کے باوجود یہ تارکین ترکی کے ساحل سے روانہ ہوئے ، یونانی وزیر امیگریشن کا کہنا ہے کہ ترک حکام کو انسانی اسمگلروں کے خلاف مزید اقدامات کرنے چاہیں، اور اپنے ساحلوں سے اس طرح تارکین کی غیر قانونی روانگی روکنی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.