اٹلی نے تین ایشیائی ممالک کے باشندوں کیلئے بند دروازے کھول دئیے

0

روم: اٹلی نے تین ایشیائی ممالک سمیت 4 ممالک کو کرونا سفری پابندیوں کے حوالے سے بنائی گئی ای لسٹ سے نکال دیا ہے، جس سے ان ملکوں کے شہریوں کو اٹلی کے سفر کی مشروط سہولت مل  گئی ہے،تاہم انہیں سفر سے 72 گھنٹے کے اندر کا کرونا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے سخت سفری پابندیوں والی ای لسٹ سے بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت برازیل کا نام بھی  نکالنے کا اعلان کیا ہے، ان چاروں ملکوں میں کرونا کی صورت حال کی وجہ سے اٹلی سے وہاں سے آنے والے مسافروں پر کئی ماہ سے پابندیاں لگا رکھی تھیں، اور وہاں سے آنے والے مسافروں کے لئے ضروری تھا کہ وہ پہلے اطالوی وزارت صحت سے اجازت لیں، تاہم اب ان چاروں ملکوں کیلئے پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے، ان ملکوں کے ایسے شہری جو اٹلی میں کام کرتے ہیں، نیز طلبا اور علاج کے لئے آنے والے اب کسی پیشگی اجازت کے بغیر اٹلی کا سفر کرسکیں گے، تاہم انہیں سفر سے 72 گھنٹے کے اندر کا کرونا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ان چاروں ملکوں سے آنے والے مسافروں کو ڈیجیٹل پسنجر لوکیٹر فارم بھی بھرنا ہوگا، اور اٹلی پہنچنے کے بعد صحت سے متعلق حکام کو SchengenVisaInfo.com کے ذریعہ آگاہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ اٹلی پہنچنے کے بعد انہیں 10 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، اور قرنظینہ ختم کرنے سے قبل ایک بار پھر کرونا کا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.