اطالوی خاتون غلط طیارے میں بیٹھنے سے کہاں سے کہاں پہنچ گئی

0

روم: اٹلی میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی خاتون بہت دور دوسرے ملک جا پہنچی، جہاں حکام نے علم ہونے پر فوری طور پر سفارت خانے سے رابطہ کرلیا، عملے نے فوری اطالوی سفارت خانے سے رابطہ کیا، اور ان کی مدد سے خاتون کو واپس اٹلی پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک 69 سالہ گونگی بہری اطالوی خاتون پالیرمو سے بلونیا کے لئے ریان ائر کی پرواز میں سفر کیلئے ائرپورٹ پہنچی تھی، تاہم وہ غلطی سے انٹرنیشنل پرواز میں بیٹھ کر پولینڈ جا پہنچی، اطالوی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ مذکورہ خاتون کس طرح تمام چیکنگ سے گزر کر غیر متعلقہ پرواز میں سوار ہوئی، اور عملہ کو کیوں پتہ نہ چل سکا، جب خاتون پولینڈ کے شہر وارسا پہنچی تو اسے احساس ہوا کہ وہ غلطی سے کہیں اور آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جزیرے سے ملنے والی یورپی خاتون کی فلمی اسٹوری، یادداشت کھودی، پولیس نے کیسے پتہ چلایا؟

تاہم ائرپورٹ کے عملے نے فوری اطالوی سفارت خانے سے رابطہ کیا، اور ان کی مدد سے خاتون کو واپس اٹلی پہنچا دیا گیا ہے، دوسری طرف ائرپورٹ حکام نے معاملے کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.