سوشل میڈیا شوقین لڑکی نے والد کی میت پر ایسی حرکت، ردعمل کا طوفان آگیا

0

نیویارک: کیا وقت آگیا ہے صاحب، سوشل میڈیا نے صدیوں سے جاری اخلاقیات ہی تبدیل کردیں، والد کے انتقال پر اس کی میت پر افسردہ ہونے کے بجائے لڑکی نے ایسی حرکت کردی، کہ لوگوں کا سخت ردعمل آیا، لیکن شرمندہ ہونے کے بجائے لڑکی اپنے فعل کو درست قرار دینے پر مصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی لڑکی نے والد کی میت کے سرہانے کھڑے ہوکر ایسی حرکت کردی کہ لوگوں نے خوب لتے لئے، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ جینی رویرا کے والد جوز انتونیو رویرا سابق امریکی فوجی تھے، اور ان کا انتقال 11 اکتوبر کو ہوا، جینی جو سوشل میڈیا کی شوقین اور اسٹار ہیں، اس نے والد کی آخری رسومات کے موقع پر افسردہ ہونے کے بجائے اسے بھی سوشل میڈیا پر اپنی مشہوری کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، جینی نے خوبصورت لیکن مختصر سیاہ لباس زیب تن کیا، اونچی ایڑھی والی چپل پہنی، اور والد کے تابوت کے پاس کھڑے ہو کر تصاویر بنانی شروع کردیں، جو عملی طور پر ماڈلنگ تھی۔ اس کے بعد جینی نے والد کی میت کے ساتھ آٹھ نازیبا تصاویر انسٹا گرام پر شئیر کردیں، میامی سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’پاپا آپ میرے بیسٹ فرینڈ تھے جبکہ  آپ نے بہترین زندگی گزاری’۔

تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر سمیت کئی دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں، تصاویر وائرل ہوتے ہی ان پر لوگوں کا ردعمل بھی آنے لگا، اور بیشتر افراد نے جینی کی اس حرکت کو سخت ناپسند کیا۔ لوگوں نے کمنٹس میں کہا کہ والد کی آخری رسومات میں اس طرح میت کے سرہانے کھڑے ہو کر مختصر اور ٹائٹ لباس میں ماڈلنگ شرمناک عمل ہے، لوگوں نے جینی سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا، تاہم جینی نے این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنے اس فعل کا دفاع کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز بنانے کیلئے 8 برسوں سے کام کررہی ہیں، اور اس کے والد بھی اس کا ساتھ دیتے تھے، جینی کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کی جدائی کا غم ہر کوئی اپنے انداز سے مناتا ہے، کوئی اسے روایتی انداز میں مناتا ہے، تو میری طرح نیا انداز اپنا تا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.