اٹلی میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا کیس سامنے آگیا

0

 روم: اٹلی میں بھی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو چونا لگانے کا کیس سامنے آیا ہے، پیسے بٹور کر بندہ غائب ہوجاتا تھا، لیکن بالاخر پولیس اس تک پہنچ گئی ہے، مذکورہ شخص نے ملازمتوں کی فراہمی کے لئے ویب سائٹ چلانے والی این جی او کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ  کرا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بھی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کا کیس سامنے آیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق 35 سالہ فراڈی کو میلان پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ شخص نے ملازمتوں کی فراہمی کے لئے رضاکارانہ طور پر ویب سائٹ چلانے والی این جی او کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ کرایا، اور این جی او کو اس کے لئے ایک پادری کا سفارشی خط بھی دیا تھا، رجسٹریشن کے بعد اس نے مختلف لوگوں کو بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں کی پیش کش کرنی شروع کردی، ملزم جھانسے میں آنے والوں سے کرونا سے بچاؤ کے تربیتی کورس کے نام پر 300 یورو تک وصول کرتا تھا۔

بعد میں جب بندہ ملازمت کے لئے اس کی بتائی کمپنی میں جاتا، تو پتہ چلتا تھا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوگیا ہے، ملزم نے 2018 سے یہ سلسلہ شروع کر رکھا تھا، اور اس کے متاثرین کی تعداد تین درجن کے قریب سامنے آچکی ہے، تاہم لٹنے والوں کو مذکورہ این جی او نے اپنے پاس سے پیسے  لوٹا دئیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.