محفوظ یورپی ملک میں بڑی واردات ہوگئی، نشان مٹانے کیلئے فلمی انداز کا کام کیا

0

برسلز: محفوظ اور پرامن سمجھے جانے والے امیر ترین یورپی ملک میں فلمی انداز کی بڑی ڈکیتی ہوئی ہے، جس نے حکام کو بھی پریشان کردیا، ڈکیتی کے کردار ناکے لگنے کے باوجود فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے، اور انہوں نے اپنا نشان مٹانے کے لئے بھی بڑی ہوشیاری دکھائی ہے.

جی ہاں یہ واردات ہوئی ہے، سوئٹزرلینڈ جیسے پرامن اور محفوظ ملک میں، سوئس میڈیا کے مطابق فرانس کی سرحد کے قریب Bassecourt کے علاقے میں 6 ڈاکو قیمتی گھڑیاں بنانے والے کمپنی کے مالک کے گھر پہنچے، اور انہیں فیملی سمیت یرغمال بنا لیا، ڈاکو گھڑی ساز کمپنی کے مالک اور ان کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر کار میں ان کی کمپنی لے کر پہنچے، جہاں ان کی فیملی کو کار میں یرغمال رکھا گیا، جبکہ مالک کو ساتھ لے جاکر کمپینی کھلوائی گئی، اور وہاں موجود سونے سمیت قیمتی اشیا ڈاکووں نے سمیٹ لیں، سوئس پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ واردات جمعرات کو ہوئی ہے، جس علاقے میں یہ واردات ہوئی وہاں قیمتی گھڑیاں بنانے والی کئی کمپنیاں قائم ہیں۔ کمپنی سے لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکووں نے اس کے مالک اور اس کی یرغمال بنائی ہوئی فیملی کو کار سمیت قریبی جنگل میں چھوڑ دیا، اور خود اپنے ساتھ لائی گئی دو گاڑیوں میں فرانس کی سرحد کی طرف فرار ہوگئے۔

کمپنی کے مالک نے فوری سوئس پولیس کو اطلاع دی، اور فرانس کی سرحد کی طرف جانے والی سڑکوں پر پولیس نے ناکے لگادئیے، اس دوران Lucelle میں لگے ناکے نے ان ڈاکووں کی گاڑیوں کو دیکھ لیا، اور انہیں رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈاکو ناکے کو روندتے ہوئے فرانس کی طرف فرار ہوگئے، اس دوران ایک سوئس اہلکار زخمی بھی ہوگیا، بعد ازاں ڈاکووں کی دونوں گاڑیاں فرانس کے بیلفرٹ ریجن میں جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں، جبکہ قریب ہی ایم پی فائیو سب مشین گن بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.