کرونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی، اطالوی عہدیدار کی تصدیق، حل کیا بتایا؟

0

روم: یورپ میں کرونا کی چوتھی لہر کے اثرات اٹلی میں بھی داخل ہونے لگے ہیں، کئی یورپی ملکوں میں کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات بھی شروع کردئیے گئے ہیں، اس حوالے سے اٹلی کے اعلیٰ عہدیدار کا بیان بھی سامنےآگیا ہے، جس میں انہوں نے حل بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں کرونا کی چوتھی لہر سر اٹھار ہی ہے، اٹلی اس سےاب تک کافی حد تک محفوظ ہے، تاہم اس کے کچھ نہ کچھ اثراب اب پڑنے لگے ہیں، پیر کو اٹلی میں 4197 نئے کرونا مریض سامنے آئے ، جبکہ 38 اموات ریکارڈ کی گئیں، دوسری طرف اطالوی وزیر صحت رابرٹ سپرانزا کے مشیر اور اعلیٰ ڈاکٹر والٹر ریکارڈی نے تصدیق کی ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ہم اقدامات اٹھالیں تو اسے محدود رکھا جاسکتا ہے، برطانوی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وبا کو روکنے کیلئے ضروری اقدام میں آبادی کے زیادہ بڑے حصے کو ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کی پیش کش اہم ثابت ہوسکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ویکسین کی تیسری خورا ک زیادہ لوگوں کو لگاسکیں اور اسکولوں میں ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ موثر طریقے سے کریں، تو چوتھی لہر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اور اٹلی میں یہ بعض دوسرے یورپی ملکوں کی طرح زور نہیں پکڑ سکے گی، انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی طرح ہمیں ویکسین نہ لگوانے والوں پر لاک ڈاون نافذ کرنے کی ابھی ضرورت نہیں ہے، اٹلی میں انٹر سٹی سفر سمیت ملازمت کے لئے پہلے ہی گرین پاس لازمی قرار دیا جاچکا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.