تارکین کو یورپ لانے والے ٹرک ڈرائیور نے پکڑے جانے کے ڈر سے خطرناک حرکت کردی

0

برسلز: ٹرک میں چھپ کر یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پہلے ہی فورسز کی نظر میں آگئے، نان یورپی یونین ملک کی فورس کی جانب سے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تو ڈرائیور اور اس میں چھپے تارکین نے جانیں خطرے میں ڈالنے والی حرکت کردی۔

تفصیلات کے مطابق یونان میں موجود تارکین یورپی یونین کے زیادہ خوش حال ممالک کا رخ کرنے کے لئے بلقان کا زمینی روٹ استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس کے لئے گاڑیوں میں چھپ کر سفر کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، ایسے ہی ایک معاملہ یونان سے ملحقہ چھوٹے یورپی ملک مقدونیہ میں پیش آیا ہے، جو یورپی یونین جانے کی کوشش کرنے والے تارکین کی اہم گزر گاہ سمجھی جاتی ہے، مقدونیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے Star Dojran کے علاقے میں یونان کی سرحد کے قریب ایک ٹرک کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا ، تاہم ٹرک ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کردی، اور فرار کی کوشش کی۔

پولیس نے ٹرک کا تعاقب شروع کیا، جس پر ٹرک ڈرائیور اور ٹرک میں چھپے تارکین نے چلتے ہوئے ٹرک سے چھلانگیں لگانی شروع کردیں، اس دوران ٹرک بھی بے قابو ہوکر پولیس کی ایک گاڑی سے ٹکراتا ہوا الٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، بعدازاں پولیس نے 42 تارکین کو وہاں سےحراست میں لے لیا، جنہیں اب واپس یونان ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.