یورو، ڈالر کی قیمت میں کمی

0

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ یورو کی قیمت میں بھی دو روز کے دوران خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی خبروں کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر177 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب یورو کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد یورو کی قیمت خرید کم ہو کر 197 جبکہ قیمت فروخت 194 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت خرید 237 روپے جبکہ قیمت فروخت 234 روپے رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.