پیزا دو ورنہ۔۔۔ ، پیزا کے شوقین شخص نے ہر حد پار کردی

0

روم: وہ کہتے ہیں ناں کہ ’’شوق دا کوئی مل نئیں‘‘، لیکن بعض اوقات غلط شوق پالنے کا مل دینا پڑجاتا ہے، ایسا ہی کچھ اٹلی میں پیزا کے شوقین تارک وطن کے ساتھ ہوا ہے، جسے اس کا شوق پولیس تک لے گیا، اور اب وہ بڑی مشکل میں پھنس گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی میں Parma کے علاقے Fidenza میں ایک تارک وطن کا پیزا کھانے کا دل چاہ رہا تھا، چناچہ وہ ایک پیزا ہاؤس پہنچا، تاہم اس وقت مذکورہ پیزا ہاؤس کو بند کیا جارہا تھا، جس پر انہوں نے سروس دینے سےمعذرت کرلی، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ تارک وطن کسی دوسرے پیزا ہاؤس کو تلاش کرتا، لیکن اس نے جیب سے پستول نکال لی، اور پیزا ہاؤس والے کو ڈرا کر مجبور کیا کہ وہ اسے تازہ پیزا تیار کرکے کھلائے، ڈر کے مارے مذکورہ پیزا ہاؤس کے شیف نے اسے پیزا تیار کرکے میز پر دیا، تارک وطن نے ڈٹ کر پیزا کھایا، اور پھر جیب سے بٹوہ نکال کر پیزا کے پیسے بھی دے دئیے۔

30 سالہ البانوی تارک وطن پیزا کے پیسے دینے کے بعد چلاگیا، تو شیف نے پولیس کو اطلاع کردی کہ اس طرح اسے اسلحہ کے زور پر پیزا تیار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے تارک وطن کو جالیا، اس کی کار کی تلاشی لی گئی، تو اس کے اندر سے وہ پستول برآمد ہوئی، جسے اس نے پیزا شیف کو ڈرانے کے لئے استعمال کیا تھا، لیکن  یہ پستول دراصل اصلی نہیں بلکہ نقلی تھا، جو دکانوں پر بھی مل جاتا ہے، یعنی پیزا کھانے کے لئے اس نے شیف کو نقلی پستول سے ڈرایا تھا، تاہم اب پولیس نے اسے دھمکانے کا مورد الزام تو ٹھہرایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.