اٹلی میں سینکڑوں افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم، ایسا کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی میں سینکڑوں افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، کم ہوتی آکسیجن زندگیوں کے لئے خطرہ بن رہی تھی، شہریوں کیلئے مسائل سامنے آنے لگے، لوگوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور حکومت بھی ان کی مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں Vulcano کے جزیرے میں جہاں ماضی میں لاوا پھٹتا رہا ہے، اب وہاں زمین سے زہریلی گیس کا اخراج بڑھتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے آکسیجن کی مقدار کم ہورہی ہے، اور لوگوں کو سانس لینے میں مسائل سامنے آنے لگے ہیں۔ برطانوی اخبار ’’میل‘‘ کے مطابق ایک ماہ میں جزیرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 80 ٹن سے بڑھ کر 480 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے انسانوں سمیت تمام جانداروں کے لئے سانس میں مشکلات پیدا ہونے لگی ہیں، اطالوی انسٹی ٹیوٹ برائے جیو فزکس اینڈ وولکنولوجی کے سربراہ کارلو دوگلیانی کا کہنا ہے کہ فضا میں زہریلی گیس کی مقدار تیزی سے بڑھی ہے، زمین سے بلبلوں کی صورت میں گیس خارج ہورہی ہے، جس کی وجہ سے جزیرے کے آس پاس سمندر کا پانی بھی گرم ہوگیا ہے، جو سیاحوں کے لئے تھرمل جنت کا ماحول پیش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھ پتی اطالوی کی عجیب کہانی، بے گھر زندگی گزار ڈالی

تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل آرہی ہے، جس کے بعد مئیر مارکو گیورگیانی نے بندرگاہ کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے لوگوں کے لئے رات 11 سے صبح 6 بجے تک گھروں میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے۔

اور انہیں محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے، اسی طرح دیگر علاقوں کے لوگوں کو گھروں کے اندر سونے سے منع کردیا ہے، اور ہدایت کی گئی ہےکہ گھروں کے اوپری حصے میں سویا جائے، مئیر نے جزیرے میں سیاحوں سمیت تمام غیرمقامی افراد کا داخلہ بھی ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو گھر خالی کرنے کا کہا گیا ہے، انہیں جزیرے میں دوسری جگہ اکاموڈیٹ کیا جائے گا، واضح رہے کہ جزیرے کی آبادی ایک ہزار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.