شدید دھند نے اٹلی میں مہمان آئی نوجوان لڑکی کی جان لے لی

0

روم: اٹلی میں بہن کی شادی کے لئے مہمان کے طور پر آئی ہوئی نوجوان لڑکی دھند کا شکار ہوگئی، دھند کی وجہ سے اسے پتہ نہ چلا، شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہوگئی، 23 سالہ مہمان تازہ ہوا کھانے اور چہل قدمی کے لئے باہر نکلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پانی کے شہر وینس کے قریب Torre di Mosto میں ہنگری سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شادی کی تقریب تھی، جس کے لئے اس نے ہنگری سے اپنی 23 سالہ بہن کو بھی بلایا ہوا تھا، ہوٹل میں شادی کی تقریب کے دوران ہنگری سے آئی 23 سالہ مہمان تازہ ہوا کھانے کے لئے ذرا باہر نکلی، اس وقت علاقے میں شدید دھند پڑرہی تھی، علاقے سے ناواقف ہونے اور دھند کی وجہ سے اس لڑکی کو پتہ ہی نہ چلا اور وہ واک کرتے ہوئے سڑک پر جانکلی۔

دوسری طرف شدید دھند کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی کار کے ڈرائیور کو بھی یہ لڑکی نظر نہ آئی، اور اس نے اس نوجوان مہمان کو ٹکر دے ماری ، خاتون کار کی ٹکر سےاچھل کر دور گری ، تو اس اثنا سے وہاں سے ایک اور گزرنے والی کار نے اسے روند دیا، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق اس مہمان ہنگرین لڑکی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا، دوسری طرف پولیس نے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.