بڑے یورپی ملک نے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کو پرمٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

0

برسلز: یورپ کے بڑے اور خوش حال ترین ملک نے ملک میں غیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کو کاغذات دینے کی تیاری کرلی ہے، پاکستانیوں سمیت ہزاروں تارکین وطن کے لئے لیگل ہونے کا راستہ کھل جائے گا، نئی حکومت بنانے والی تینوں بڑی جماعتوں نے تارکین وطن کے لئے بڑے پیکج پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے سب سے بڑے ملک جرمنی میں تارکین وطن کے لئے بڑی خوش خبری آگئی ہے، نئی جرمن حکومت بنانے والی تینوں بڑی جماعتوں نے تارکین وطن کے لئے بڑے پیکج پر اتفاق کرلیا ہے، جس میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ وہ کئی سالوں جرمنی میں رہنے والے غیرملکیوں کو لیگل کرنے جارہے ہیں، اور انہیں امیگریشن کاغذات دے دئیے جائیں گے، جس کے بعد انہیں سفر سمیت بیشتر قانونی حقوق حاصل ہوجائیں گے، جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں مقیم ان غیرملکیوں کو لیگل کرنے پر تینوں جماعتوں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی(ایس پی ڈی ) ، گرین پارٹی اور لبرل فری ڈیموکریٹس نے اتفاق کرلیا ہے، یہ تینوں جماعتیں ایس پی ڈی کے اولاف شولز کی قیادت میں جرمنی میں نئی حکومت بنانے جارہی ہیں۔

انفو مائیگرینٹ کے مطابق تینوں جماعتوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان غیرملکیوں کو جو کئی برسوں سے جرمنی میں مقیم ہیں، لیکن ان کے پاس قانونی حیثیت نہیں ہے، لیگل کردیں گی، تاہم اس کے لئے ضروری ہوگا کہ ان کے خلاف جرمنی میں کسی قسم کے جرم کی کوئی شکایت موجود نہ ہو، ایسے غیرملکی جنہیں یکم جنوری 2022 تک جرمنی میں رہتے ہوئے 5 برس ہوگئے ہوں گے، انہیں ایک سال کا ریزیڈنس پرمٹ عبوری بنیادوں پر جاری کیا جائے گا، جس کے بعد وہ دیگر قانونی ضروریات پوری کرکے مستقل پرمٹ کے لئے بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوجائیں گے، ان غیرملکیوں کو جرمنی میں کام کرنے کی بھی اجازت دے دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.