اٹلی، جرمنی، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت نے بڑی سہولت کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد: اٹلی، جرمنی اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے حکومت کا ایک اور تحفہ، نئی سہولت فراہم کرنے کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے، جس سے ان ملکوں میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، اور ان کا بیشتر وقت اور سرمایہ بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لئے بیرون ملک 5 نئے سفارتی مشنز کھولنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں سے ایک ایک اٹلی، جرمنی اور امریکہ میں قونصل خانہ کھولا جائے گا، قونصل خانے کھلنے سے ان ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھروں کے قریب قونصلر سروسز دستیاب ہوں گی، اور انہیں دور واقع پاکستانی قونصل خانوں یا سفارت خانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس طرح ان کا وقت اور سرمایہ دونوں بچے گا۔

قونصل خانے کہاں کہاں کھلیں گے؟

امریکہ میں ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا شہر میں نیا پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے، جو معروف امریکی ٹی وی سی این این کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے، اٹلانٹا میں تقریباً 35 ہزار کی مضبوط پاکستانی کمیونٹی ہے، جو اس سے پہلے اپنے مسائل اور قانونی ضروریات کے لئے ہیوسٹن کے قونصلیٹ میں جاتی ہے، ہیوسٹن کا قونصل خانہ اس وقت 10 امریکی ریاستوں میں مقیم تقریباً 5 لاکھ پاکستانیوں کو ڈیل کرتا ہے، اٹلانٹا میں قونصلیٹ کے قیام سے اس کے آس پاس کے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولت میسر آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ نے کمیونٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں

جرمنی اور اٹلی میں نئے قونصل خانے

حکومت نے جرمنی کے شہر میونخ میں بھی نئے قونصل خانے کے قیام کی منظوری دی ہے، جو ریاست بویریا میں ہے، یہاں بھی 50 ہزار سے زائد کی مضبوط پاکستانی کمیونٹی ہے، جسے قونصلر سروسز کے لئے اس وقت 400 کلومیٹر دور فرینکفرٹ کے پاکستانی قونصل خانے جانا پڑتا ہے، میونخ جرمنی کا کاروباری شہر بھی ہے، اور یہاں قونصل خانے کے قیام سے جرمنی سے تجارتی و کاروباری تعاون بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، اٹلی میں حکومت نے ناپولی شہر میں نیا پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کی منظوری دی ہے، جو اٹلی کا تیسرا بڑا شہر بھی ہے، ناپولی اور اس کے اطراف میں بھی 25 ہزار سے زائد پاکستانی کمیونٹی بستی ہے، جو اس وقت قونصلر سروسز کے لئے 5 سے 6 گھنٹے کا سفر کرکے روم جاتے ہیں، ناپولی میں قونصل خانے کے قیام سے ان پاکستانیوں کو گھر کے قریب یہ سہولت مل جائےگی، اس کے علاوہ عراق کے مذہبی اہمیت کے حامل دو شہروں کربلا اور نجف میں بھی پاکستانی قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.