فلورنس: ہماری گرل فرینڈز کو کیوں دیکھا، اٹلی میں تارکین وطن نوجوان آپس میں لڑ پڑے، لڑائی اتنی بڑھی کہ ایک نے چاقو نکال لیا، اور اپنے ہی ہم وطنوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اٹلی کے شہر فلورنس کے گارڈن فورٹیزا ڈی باسو (Fortezza da Basso) میں پیش آیا، جہاں دو البانی تارکین اپنے ہی ہم وطنوں سے لڑپڑے، دونوں نے اپنے ہم وطن نوجوانوں پر ان کی گرل فرینڈز کو دیکھنے کا الزام لگایا، جس کے بعد تارکین آپس میں لڑ پڑے، پہلے دونوں طرف سے گالم گلوچ کی گئی، اور اس کے بعد ایک نوجوان نے چاقو نکال لیا اور حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم عمر تارکین زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین کے دو گروپوں میں لڑائی سے علاقہ میدان جنگ بن گیا
زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ایک نوجوان کو ٹانگ پر زخم آئے جبکہ ایک کو پہلو میں چاقو لگا۔ حملہ کے بعد دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔