اٹلی میں لیبر یونینز کا ہڑتال کا اعلان، حکومت پریشان

0

روم: اٹلی میں دو بڑی لیبرز یونینز نے حکومتی پالیسیوں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ بل کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا، یونینز کی جانب سے اچانک ہڑتال کے اعلان پر حکومت پریشان، ہڑتال کا اعلان ٹریڈ یونینز سی جی آئی ایل اور یو آئی ایل کی جانب سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبر یونینز CGIL اور UIL نے حکومتی بجٹ بل کے خلاف 16 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، لیبر یونینز نے حکومتی بل کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل میں ٹیکسز میں کمی، پنشن اصلاحات اور صنعتی پالیسی سے متلعق اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کو واپس جانے سے روکنے کیلئے بھی حکومت اقدامات نہیں اٹھارہی، جس کے باعث لیبر مارکیٹ خاص طور پر نوجوان طبقہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے اور انہیں بے روزگار ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔

دوسری جانب تیسری بڑی لیبر یونین CISL  نے ہڑتال کی مخالفت کردی ہے، CISL نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ احتجاج میں حصہ نہیں لے گی، اس طرح کے اقدامات سے کرونا کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار عوام میں سماجی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹریڈ یونینز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر وزیر لیبر اندریا اورلاندو (Andrea Orlando) نے حیرانی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے، بجٹ میں ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.