یورپی ملک کی نوجوان وزیراعظم قرنطینہ کے بجائے نائٹ کلب چلی گئیں

0

برسلز: یورپی ملک کی نوجوان وزیراعظم قرنطینہ کے بجائے نائٹ کلب چلی گئیں، اور صبح تک وہاں پارٹی انجوائے کرتی رہیں، تصاویر سامنے آنے پر اپوزیشن اور عوامی حلقوں کی شدید تنقید پر معافی مانگ لی، وزیراعظم کو وزیرخارجہ پیکا ہیوستو میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد قرنطینہ کا کہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم ثنا میرن نے اپنی وزیرخارجہ پیکا ہیوستو سے ملاقات کی تھی، بعد میں وزیرخارجہ کو کرونا تشخیص ہوگیا، جس کے بعد انہیں حکام نے فوری میسج کردیا گیا کہ وہ گھر میں قرنطینہ ہوجائیں، تاہم اس دوران فنش وزیراعظم اپنے شوہر کے ساتھ ویک اینڈ نائٹ منانے ایک نائٹ کلب چلی گئیں، انہوں نے ہفتہ کو ساری رات نائٹ کلب میں دوستوں کے ساتھ انجوائے کیا، اور صبح 4 بجے تک وہاں موجود رہیں، جن کی تصاویر بھی بعد میں ایک میگزین میں سامنے آگئیں، جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں وزیراعظم کو نائب کلب میں ڈانس کرتے اور موج مستی کرے دیکھا جاسکتا ہے، ثنا میرن وزیراعظم پارٹیوں کی بہت شوقین ہیں، اور وزیراعظم بننے کے بعد اپنے گھر پر بھی کئی پارٹیاں کرچکی ہیں، جس پر پہلے بھی ان پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

وزیراعظم ثنا میرن نے اپنے فیس بک پیج پر تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کلبنگ کے لئے باہر چلی گئی تھیں، اور صبح 4 بجے تک دوستوں کے ساتھ وہاں رہیں، انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جس فون پر انہیں قرنطینہ ہونے کا پیغام بھیجا گیا تھا، وہ گھر پر چھوڑ آئی تھیں، اس لئے انہیں اس ہدایت کا پتہ نہ چل سکا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے میسج دیکھا، اور بعدازاں اتوار کو ہی ٹیسٹ بھی کروایا ہے، جو کلئیر آیا ہے، انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ درست فیصلہ کرنا چاہئے تھا، دوسری طرف ٹی وی سروے میں دو تہائی عوام نے وزیراعظم کی غلطی کو سنجیدہ قرار دیا ہے، اپوزیشن کا بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.