اسٹیٹ بینک کا ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ متعارف، جو واقعی آسان ہوگا

0

کراچی: آپ نے بینک اکاؤنٹ کھولنا ہے، تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، اب آپ کو بینک جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ گھر بیٹھے آپ اپنی مرضی کے بینک میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے، جی ہاں اسٹیٹ بینک نے نادرا کے ساتھ مل کر ملک میں بینک اکاؤنٹس کا جدید تصور متعارف کرادیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے کامیاب تجربے کے بعد اسٹیٹ بینک نے پیر سے نئی اسکیم ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا اجراء کیا ہے، اس اسکیم کا مقصد برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ صارفین اپنے گھر میں بیٹھ کر برانچ لیس بینکاری کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کھول اور آپریٹ کرسکیں گے، انہیں برانچ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ“ اوورسیز پاکستانیوں میں تیزی سے مقبول، فائدہ اور طریقہ جانئے

یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نادرا، برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام موبائل فون کمپنیوں اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کے اشتراک سے وضع کیا گیا ہے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں، تاکہ کوئی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ خواتین صارفین کو آن بورڈ لانے کا بھی بہترین طریقہ ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.