پاکستانیوں سمیت تارکین کی بڑی تعداد لمبا سفر کرکے اٹلی پہنچ گئی

0

روم: پاکستانیوں سمیت تارکین کی بڑی تعداد طویل سفر کرکے اٹلی پہنچ گئی، یورپ پہنچنے کے لئے کئی دنوں تک زندگیاں داؤ پر لگائے رکھیں، حکام نے ان غیرقانونی تارکین کو تحویل میں لے کر سینٹر منتقل کردیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ اور شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے کلابریاریجن میں چھوٹے سے قصبے ROCCELLA IONICA میں ساحل پر ایک کشتی پہنچی ہے، جس میں 104 تارکین سوار تھے، ان تارکین میں افغانیوں کی تعداد زیادہ ہے، تاہم ان میں پاکستانی، عراقی اور شامی تارکین بھی اٹلی پہنچے ہیں، اطالوی خبرایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق ان غیرقانونی تارکین میں 6 کے قریب خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں، یہ لوگ ایک 15 میٹر لمبی کشتی میں سوار ہوکر ترکی سے روانہ ہوئے تھے، اور کئی دن سمندر میں سفر کے بعد یہ اس چھوٹے سے اطالوی قصبے کے قریب سمندرمیں پہنچے، جہاں ان پر اطالوی بحریہ کی نظر پڑگئی ، اور انہوں نے کشتی کو ریسکیو کرکے ساحل پر پہنچایا۔

ان تارکین نے بتایا ہے کہ وہ 28 دسمبر کو ترکی سے روانہ ہوئے تھے، ان تارکین کو اب Locride کے قصبے میں پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ اور شناخت کا عمل مکمل کیا گیا، اور یہ سب صحت مند پائے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.