باہر سے لانے کی ضرورت ختم، پاکستان میں موبائل فون سستے ہوگئے

0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی چھٹی پر آتے ہیں تو رشتہ داروں، دوستوں کی سب سے بڑی فرمائش موبائل فون لانے کی ہوتی ہے، لیکن اب آپ کو باہر سے موبائل فون لانے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ پاکستان میں موبائل فون کی قیمتیں حیرت انگیز طور پر کم ہوگئی، لہذا اپنے پیاروں کو یہ تحفہ پاکستان سے ہی خرید کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے ایوب خان دور حکومت کے بعد ملک میں پہلی بار صنعتیں لگانے کی پالیسی شروع کی اور ایسے قوانین بنائے ہیں، جن سے ’’میڈ ان پاکستان‘‘ مصنوعات تیار ہوں، تاکہ ایک طرف ملک کو باہر سے چیزیں منگوا کر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہ کرنا پڑے، اور دوسری طرف روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں، میڈ ان پاکستان کلچر کو فروغ دینے کا ثمر عوام کو ملنا شروع ہوگیا ہے، موبائل فون کی صنعت کے لئے بھی حکومت نے پہلے اسمگلنگ روکنے کے لئے ای ایم آئی رجسٹریشن کی، اور پھر موبائل فون کمپنیوں کو ترغیبات دیں کہ وہ پاکستان میں اپنے پلانٹ لگائیں، جس کے بعد اب تک ایک درجن کے قریب کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون کی تیاری شروع کرچکی ہیں، ان  میں چند ہفتے قبل کوریا کی معروف سام سنگ کمپنی کا بھی اضافہ ہوا تھا، جس نے کراچی میں موبائل فون کی تیاری کا پلانٹ لگایا ہے۔ یہ پلانٹ لگانے کے بعد کمپنی کی فون تیاری پر لاگت میں کمی آئی ہے، اور باہر سے لانے پر پڑنے والا ٹیکس بھی بچنا شروع ہوا ہے۔

کمپنی نے مختلف برانڈز کے فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے، ان میں گلیکسی A52 جو 256 جی بی کے ساتھ پہلے ایک لاکھ روپے کا تھا، اس کی نئی قیمت 90 ہزار مقرر کی گئی ہے، یہی فون 128 جی بی کے ساتھ 82 ہزار سے کم ہوکر 72 ہزار پر آگیا ہے، A32 سام سنگ 128 جی بی کے ساتھ پہلے  ساڑھے 43 ہزار کا تھا، جو اب کم ہوکر 40 ہزار پر آگیا ہے، A12 سام سنگ  128 جی بی کے ساتھ 31 ہزار کا تھا، جس کی قیمت کم کرکے ساڑھے 27 ہزار کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.