قرضے لینے والے پاکستان نے دوست ملک کیلئے بڑا قرضہ منظور کرلیا

0

اسلام آباد: پاکستان خود 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہے، ایسے میں اگر یہ خبر آئے کہ پاکستان نے کسی ملک کو قرضہ دیا ہے، یا دینے کی پیش کش کی ہے، تو یہ سن کر آپ حیران تو ہوں گے، لیکن یہ حقیقت ہے، اور پاکستان نے شدید معاشی بحران اور خوراک کی قلت کا شکار سری لنکا کو قرضہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جاری معاشی بحران نے کئی دیگر ملکوں کی طرح سری لنکا جیسے ملک کو بھی کنگال کردیا ہے، سری لنکن کے پاس اب خوراک اور ادویات دوسرے ملکوں سے خریدنے کےلئے بھی زرمبادلہ دستیاب نہیں ہے، جس سے وہاں خوراک اور ادویات کی قلت پید ا ہوچکی ہے، اور لوگ پریشان ہیں، تیل اور بجلی کی بھی راشننگ کی نوبت آگئی ہے، ایسے میں پاکستان نے سری لنکا سے دوستی نبھاتے ہوئے اپنی معاشی مشکلات کے باوجود اسے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دی ہے، یہ قرضہ کریڈٹ لائن کی صورت میں دیا جائے گا۔ چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن وزیر تجارت بنڈولہ گنا وردھنے نے پاکستان سے کریڈٹ لائن ملنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب اس کریڈٹ لائن کا استعمال کرتے ہوئے ہم پاکستان سے خوراک ، ادویات اور سیمنٹ درآمد کرنے کے لئے لائحہ عمل تیا ر کررہے ہیں، ان تینوں چیزوں کی اس وقت سری لنکا میں قلت ہے، جبکہ پاکستان کے پاس چاول ، ادویات اور سیمنٹ کی اضافی پیداوار ہے، پاکستان سے اس قرضے کے ذریعہ جو چیزیں درآمد کی جائیں گی، اس کا انتظام سری لنکن کی ٹریڈنگ کارپوریشن کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.