اطالوی خاتون اور پاکستانی نوجوان کی 3 ملکوں میں پھیلی پریم کہانی میں مشکل موڑ آگیا  

0

روم: اٹلی میں شادی کے چکر میں پاکستانی اور اس کی اطالوی خاتون ساتھی مشکل میں پھنس گئے، پولیس نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی، جوڑا جرمنی میں بھی جا کر رہتا تھا، اور وہاں سے اٹلی آیا تھا، دونوں Lecce کے علاقے کے رہنے والے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اٹلی کے پالیا ریجن میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک اطالوی خاتون نے اپنے ہم وطن ساتھی سے شادی کر رکھی تھی، دونوں Lecce کے علاقے کے رہنے والے تھے، اور ان کی ایک بچی بھی تھی، لیکن اس دوران اطالوی خاتون ایک پاکستانی کو دل دے بیٹھی، جس کے بعد اس نے اطالوی ساتھی سے طلاق لے لی، اور بچی کو لے کر پاکستانی ساتھی کے ساتھ پاکستان چلی گئی، اطالوی خاتون نے اسلام قبول کیا، اور پھر پاکستان میں ہی قیام کے دوران اپنے پاکستانی دوست سے دوسری شادی کرلی، تاہم   شادی کے لئے اطالوی خاتون جب پاکستان گئی، تو وہاں اس نے اپنی 12 سالہ بچی کی منگنی بھی اپنے شوہر کے چھوٹے بھائی سے کردی، جس کی عمر 22 برس بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بگڑے پاکستانی نوجوان کا پولیس نے نشہ ہرا کردیا

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی اطالوی خاتون اپنی بچی پر حجاب کے لئے بھی زور دیتی تھی، جب پاکستان میں منگنی کی بات جب اس خاتون کے سابق اطالوی شوہر کو معلوم ہوئی، تو اس نے Lecce میں پراسیکیوٹر آفس کو درخواست دے دی، اور لڑکی کو ماں کی تحویل سے لے کر اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان سے واپسی پر یہ جوڑا جرمنی میں رہ رہا تھا، اور وہاں بچی بھی ان کے ساتھ تھی، تاہم اب اٹلی آنے پر حکام نے کارروائی کی ہے، اور پراسیکیوٹرز کی درخواست پر عدالت نے لڑکی کو ماں سے واپس لے کر والد کی تحویل میں دے دیا ہے، جبکہ اس کا پاسپورٹ بھی منسوخ کرادیا گیا ہے، تاکہ ماں لڑکی کو پاکستان یا کسی اور ملک نہ لے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی بہادری نے اطالوی لڑکی کو حملے سے بچالیا

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بگڑے پاکستانی نوجوان کا پولیس نے نشہ ہرا کردیا

البتہ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی اطالوی خاتون کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی پراسیکیوٹر آفس نے اطالوی خاتون اور اس کے پاکستانی شوہر کے خلاف لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ ڈالنے، اسے بیرون ملک لے جانے اور نامناسب سلوک کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.