سعودی ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

0

ریاض: سعودی ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس کا اطلاق بدھ نو فروری سے ہوگا، نئے حکم نامہ کے مطابق پاکستانی، سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کیلئے مملکت میں داخلے سے قبل ویکسی نیشن کے علاوہ منفی پی سی آر ٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہئ، حکم نامہ کے مطابق کرونا پی سی آر ٹیسٹ سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لازمی قرار دے دیا ہے، جبکہ آٹھ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوتیفیکیشن کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند سعودی مسافروں کے لئے بھی بوسٹر ویکسینش لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس حوالے سے ائیرلائنز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ائرلائنز کو ویکسی نیشن کے تین ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی شہریوں کو لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ سولہ سال سے کم عمر کے شہری اور موبائل ایپ توکلنا کے مطابق مستثنیٰ شہریوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

حکم نامہ کے تحت وائرس سے متاثرہ اور منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے مسافر ٹیسٹ کی تاریخ کے سات روز بعد بغیر ٹیسٹ سعودی عرب واپس آسکیں گے، ایسے سعودی شہری جنہیں ویکسین کی دونوں خوراک نہیں ملیں، انہیں ٹیسٹ کی تاریخ کے دس روز بعد بغیر ٹیسٹ داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.