اٹلی میں رہنے والوں کی بڑی پریشانی سے جان چھوٹ گئی

0

روم: اٹلی میں رہنے والوں کی بڑی پریشانی سے جان چھوٹ گئی، اطالوی محکمہ صحت نے اہم اعلان کردیا ہے، جس پر لوگوں یقینی طور پر سکھ کا سانس لیں گے، اب ڈوزوں کا حساب رکھنا پڑے گا، اور نہ ہی اس کے لئے کہیں جان پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی قومی میڈیسن ایجنسی AIFA نے دو سال کے بعد عوام کو خوش خبری سنادی ہے، اور کہا ہے کہ تیسری ڈوز کے بعد اب کوئی مزید ویکسین نہیں لگائی جائے گی، اس سے پہلے حکومت نے سپر پاس کی مدت غیر معینہ مدت کے لئے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جمعرات کی شب ایفا ڈائریکٹر نکولا میگرینی اطالوی ٹی وی سے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ویکسین کی چوتھی ڈوز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور اب زیادہ سے زیادہ سال میں ایک بار کسی ویکسین کی ضرورت پڑسکتی ہے، جو موجودہ ویکسین کے بجائے Novavax ہوسکتی ہے، جو فلو کی ویکسین کی طرح ہے، Novavax ویکسین پہلے ہی اٹلی میں دستیاب ہوچکی ہے، یہ پروٹین ویکسین ہے، اور دیگر ویکسین کے مقابلے میں اس کی شدت اور مقدار کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ممالک نے ویکسین کی چوتھی ڈوز بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس کی ضرورت پر سوال اٹھائے ہیں، یورپی ایجنسی کے سربراہ مارکو کیولری پہلے ہی کہہ چکے ہیں، مختصر مدت میں بار بار ویکسین اچھی حکمت عملی نہیں ہے، ہر چوتھے ماہ ویکسین لگانے سے لوگوں کے مدافعتی نظام پر ضرورت سے زیادہ دباو پڑسکتا ہے، واضح رہے کہ ڈنمارک نے بدھ کو چوتھی ڈوز بھی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.