اٹلی میں ممکنہ تارکین کی لاشیں برآمد، نئی کھیپ بھی پہنچ گئی

0

روم: کشتیوں کے ذریعہ یورپ آنے کی کوشش کرنے والے تارکین بحیرہ روم میں ڈوبنے کے واقعات تو عام ہیں، لیکن اب اٹلی میں بھی ممکنہ تارکین کی لاشیں ملی ہیں، دوسری طرف تارکین کی ایک اور کھیپ اٹلی پہنچ گئی ہے، جن میں 44 تارکین وطن سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کشتیوں کے ذریعہ تارکین کی آمد جاری ہے اور گزشتہ روز مزید دو کشتیاں بحیرہ روم کے جزیرے لمپاڈسیا پہنچی ہیں، جن میں 44 تارکین وطن سوار تھے، اطالوی اہلکاروں نے بتایا کہ ان میں سے ایک کشتی اس وقت کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آئی ، جب وہ اطالوی ساحل کے قریب پہنچ چکی تھی، اس کشتی میں 10 خواتین اور 3 بچوں سمیت 34 مہاجرین وطن سوار تھے، جنہیں ساحل پر لایا گیا، اس کے علاوہ ایک اور کشتی میں 10 مہاجرین کی لینڈنگ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین کی گاڑی پر پولیس افسر نے فائرنگ کردی

ادھر سردانیا میں Chia کے ساحل کے قریب سے اطالوی اہلکاروں کو 4 لاشیں ملی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں سمندر میں تیر رہی تھیں، جس پر حکام کو آگاہ کیا گیا، اور انہوں نے چاروں لاشیں وہاں سے نکالیں، حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ لاشیں ان مہاجرین کی ہوسکتی ہیں، جو اٹلی آنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوبے ہیں، چاروں لاشوں کو Cagliari میں منتقل کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، جس سے ان کی شناخت کا پتہ چل سکے، علاقے سے کسی کشتی کا ملبہ بھی نہیں ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.