ائرہوسٹس کا ٹریننگ اسکول، فضامیں اڑنے کیلئے کیا کیا کرنا پڑتا ہے؟

0

دبئی: جب آپ فضائی سفر کرتے ہیں، تو طیارے میں آپ کی خدمت کے لئے ائر ہوسٹس موجود ہوتی ہیں، نرم اور خوش مزاج خواتین آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں، لیکن ائرہوسٹس بننے کے لئے صرف نرمی اور خوش دلی کافی نہیں ہوتی، بلکہ انہیں فضا میں اڑنے کے لئے ٹریننگ میں بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔

جس میں پانی میں فلوٹ ہونا بھی شامل ہے، دنیا کی بڑی ائرلائنز میں شامل ’’امارات ائرلائن‘‘ نے اپنی فضائی میزبانوں کی تربیت کے لئے سینٹر بنا رکھا ہے، وہاں کیا کیا تربیت ہوتی ہے، اس پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نیوز ویب سائٹ The national news نے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں امارات (ایمریٹس) ائرلائن کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے،  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات ائرلائن کے پاس 220 طیارے ہیں، جن میں 16 ہزار فضائی عملہ خدمات انجام دیتا ہے، ائر ہوسٹس بھرتی کرنے کے بعد انہیں کئی ہفتے کی ٹریننگ دی جاتی ہے، اس میں سب سے پہلے انہیں ایمرجنسی دروازہ کھولنا سکھایا جاتا ہے، اس کیلئے ائربس اے 380 طیارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس ائر لائن نے ٹکٹوں کی خریداری کا نیا آسان طریقہ متعارف کرادیا

فضائی میزبانوں کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں طیارے سے مسافروں کو نکالنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے، ایک بیج میں 15 سے 20 ائرہوسٹس شامل ہوتی ہیں، یہ تو آپ کو علم ہی ہے کہ طیاروں کے روٹس زیادہ تر سمندر پر بنائے جاتے ہیں، لہذا ائرہوسٹس لائف جیکٹس پہننا اور برفانی پانی میں کس طرح اپنے آپ کو بچانا ہے، اس کی بھی تربیت حاصل کرتی ہیں۔

انہیں ٹھنڈے پانی میں اتارا جاتا ہے، جہاں انہیں سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ دائرہ بنا کر جسم میں گرمائش برقرار رکھی جاسکتی ہے، اسی طرح طیارے میں آگ بجھانا، دھواں بھرجانے کی صورت میں مسافروں کی تلاش، بچے کا پیدائش وقت آجانے کی صورت میں مسافر خاتون کی مدد اور دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں مریض کو طبی امداد دینا بھی تربیت کا حصہ ہے، اسی طرح مسافروں کو کھانا اور مشروبات کس طرح پیش کرنا ہے، اس کی بھی عملی تربیت دی جاتی ہے، اور انہیں کھانا خود چکھنے کا بھی کہا جاتا ہے، ائرہوسٹس کے پاس اس تربیت کو پاس کرنے کے لئے 4 مواقع ہوتے ہیں، اگر وہ چاروں مواقع پر فیل ہوجائے، تو اسے لائسنس نہیں ملتا۔ میک اپ کس طرح اور کیا کرنا ہے، اور اپنے آپ کو فٹ کس طرح رکھنا ہے، یہ بھی تربیت کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.