اٹلی میں تارکین کو لانے والے اسمگلرز کیخلاف آپریشن

0

روم: اٹلی میں حکام نے کشتیوں کے ذریعہ غیرقانونی تارکین کو لانے والے اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، آپریشن کے دوران افریقہ سے تعلق رکھنے والے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری طرف کشتیوں کے ذریعہ تارکین کی آمد روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کشتیوں کے ذریعہ تارکین کی آمد جاری ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر تارکین اٹلی کے مختلف ساحلی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں، پہلے لیبیا یا پھر تیونس سے زیادہ تارکین آتے تھے، لیکن اب ترکی سے براہ راست بھی کشتیاں اطالوی ساحلوں پر پہنچ رہی ہیں، حکام نے افریقہ سے آنے والے تارکین کی منزل لمپاڈسیا جزیرے سے چند روز قبل تارکین کو منتقل کرکے وہاں جگہ خالی کی تھی، لیکن چند ہی روز میں وہاں پھر سینکڑوں تارکین کی آمد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کی طرف آنے والی تارکین کی کشتی سمندر میں غائب ہوگئی

دوسری طرف اطالوی پولیس نے سسلی کے علاقے کتانیا میں آپریشن کے دوران مصر سے تعلق رکھنے والے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، حکام کے مطابق یہ تینوں اسمگلرز 31 اگست کو پہنچنے والی تارکین کی کشتی کے معاملے میں ملوث ہیں، جس میں 285 تارکین کو لایا گیا تھا، ان میں سے دو کی عمریں 20 برس جبکہ تیسرا 32 سال کا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں لائے گئے تارکین سے حاصل معلومات کے مطابق بھی یہ تینوں کشتی کو اٹلی لائے تھے، ان میں سے ایک پہلے بھی 2014 میں کلابریا میں گرفتار ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.