یورپی یونین کی دہلیز پر پاکستانی تارکین کا گروپ پکڑا گیا

0

برسلز: یورپی یونین کے رکن ممالک کی دہلیز پر پاکستانی تارکین کا بڑا گروپ پکڑا گیا، اب انہیں ڈیپورٹ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، اور انہیں ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک یونان سے داخل ہونے والے 11 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو روکا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے یونان پہنچنے کے بعد آگے دوسرے ممالک جانے کی کوشش کرنے والے 142 تارکین وطن کا گروپ جن میں بیشتر پاکستانی ہیں، یورپی یونین کے دیگر ممالک کی دہلیز پر پہنچ کر پکڑ ا گیا ہے، امریکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ گروپ جمعرات کو یونان سے شمالی مقدونیہ داخل ہوا تھا، واضح رہے کہ یونان کے برعکس شمالی مقدونیہ یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یونان سے غیرقانونی طور پر شمالی مقدونیہ داخل ہونے والے اس گروپ کے ارکان کو جنوبی بارڈ پر سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، جبکہ شامی باشندے بھی شامل ہیں، انہیں شیلٹر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے انہیں واپس یونان ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک یونان سے داخل ہونے والے 11 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو روکا گیا ہے، جن میں زیادہ پاکستانی، شامی اور انڈین تھے، شمالی مقدونیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ سے بلقان روٹ زیادہ سرگرم ہے، جہاں انسانی اسمگلرز تارکین کو آگے دوسرے یورپی ممالک اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.