اٹلی پہنچنے والوں کی تعداد میں اضافہ، کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں؟

0

روم: کرونا وائرس کے باوجود اٹلی کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں گزشتہ برس کے دوران اضافہ ہوا ہے، سمندری راستے سے بڑے پیمانے پر تارکین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں اٹلی کا رخ کرنے والوں میں تین گناہ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کی وجہ سے دنیا بھر  لاک ڈاون اور  فضائی و زمینی  سفر پر بندشیں لگتی رہیں، لیکن  اس کےباوجود اٹلی   کا  رخ کرنے والے تارکین کی تعداد  میں اضافہ  ہوا ہے،  جو سمندری راستے  سے   پہنچتے رہے، اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے مطابق اٹلی میں گزشتہ برس سمندری راستے سے34154 تارکین وطن داخل ہوئے ، جبکہ 2019 میں یہ تعداد صرف  11 ہزار 471 تھی ، اس طرح ایک سال میں  تارکین کی آمد میں تین گنا اضافہ  ہوا ، ان میں سے 38فیصد تیونس سے تعلق رکھتے تھے،

یواین ایچ سی آر کے مطابق  بنگلہ دیشی دوسرے نمبر پر رہے، جو کل تعداد کا 12 فیصد بنتے ہیں، زیادہ تر بنگلہ دیشی لیبیا سے کشتیوں کے ذریعہ اٹلی کا رخ کررہے ہیں۔ زیادہ تر تارکین لمپاڈسیا کے جزیرے پر  کشتیوں کے ساتھ پہنچے ، جبکہ ساڑھے 4 ہزار کے قریب تارکین ایسے ہیں ، جو سمندر میں پھنس گئے تھے، اور انہیں اطالوی فورسز نے ریسکیو کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.