پی آئی اے کا ہوسٹس کینیڈا میں سلپ ہوگیا

0

اسلام آباد: قومی انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور ہوسٹس کینیڈا میں سلپ ہوگیا ہے، کینیڈا پی آئی اے کے عملے کے سلپ ہونے کے حوالے سے سرفہرست ہے، اور اس سے پہلے بھی کئی ائیر لائن کے فضائی میزبان اور عملے کے ارکان وہاں سلپ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں سلپ ہوگیا ہے، رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا، لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم وہ ہوٹل میں اپنے کمرے سے غائب ہوگیا، اور قوی امکان ہے کہ وہ سلپ ہوگیا ہے، کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، جبکہ سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.