اٹلی: ماسک نہ پہن کر باہر نکلنا تارک وطن کو مہنگا پڑگیا

0

روم: اٹلی میں تارک وطن کو ماسک نہ پہن کر باہر نکلنا مہنگا پڑ گیا، پولیس کے روکنے پر مشکوک حرکتیں کی، جس پر پولیس نے مہاجر کی تلاشی کا فیصلہ کیا تو اس کے دوسرے بڑے جرم کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا، اور بالاخر وہ سلاخوں کے پیچھے چلاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے باری Bari میں پولیس نے مصر سے تعلق رکھنے والے تارک وطن اسماعیل محمد کو ماسک نہ پہننے پر روکا، تو اس نے مشکوک حرکتیں کیں، پولیس نے 31 سالہ اسماعیل کی تلاشی لی، تو اس کے قبضے سے چاقو بھی برآمد ہوگیا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق چاقو نکلنے پر پولیس حکام اس کے بارے میں چوکنا ہوگئے، اور اس کے گھر کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس جب اسماعیل کے گھر پہنچی تو وہاں اس کے بڑے جرم کا ثبوت بھی مل گیا۔

ملزم نے اپنے گھر میں ایک 21 سالہ لڑکی کو قید کر رکھا تھا، جسے وہ گزشتہ کئی ماہ سے زیادتی کا نشانہ بھی بنارہا تھا، لڑکی کو وہ باندھ کر رکھتا تھا، تاکہ وہ فرار نہ ہوسکے، مذکورہ لڑکی اب ملزم کے بچے کی ماں بھی بننے والی ہے، مذکورہ لڑکی نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں سے تنازعہ کے باعث روٹھ کر آگئی تھی، اور پہلے اپنی مرضی سے ملزم کے گھر آئی تھی، لیکن ملزم نے بعد میں اس زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اور قید کرلیا، پولیس نے اسماعیل کو پکڑ کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.