نیوزی لینڈ میں نیا حملہ، حملہ آور کون نکلا؟

0

کرائسٹ چرچ: دنیا کے پرامن ترین ممالک میں شامل نیوزی لینڈ میں چاقو حملہ ہوا ہے، جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، حملہ کیوں کیا گیا، اس کی تفتیش جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ Dunedin کی کمبر لینڈ اسٹریٹ پر واقع سپر مارکیٹ میں چاقو بردار شخص نے خریداروں پر حملہ کردیا ، حملہ آور سفید فام تھا، اور اس نے شرٹ پر ‘Sons of Anarchy’ لکھا ہوا تھا، یعنی انتشار پھیلانے والوں کا بیٹا، حملہ آور نے دونوں ہاتھوں میں چاقو پکڑے ہوئے تھے، اور اس نے اچانک خریداروں پر حملہ کیا ، جس سے سپرمارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی، اور لوگ بھاگنے لگے، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران وہ 5 افراد کو چاقووں سے گھائل کرنے میں کامیاب ہوگیا ، جن میں سے 3 کو شدید زخم آئے ہیں،

زخمیوں میں سے 2 سپرمارکیٹ کے ملازم ہیں، نیوزی لینڈ کے اخبار نے عینی شاہدین کے حوالےسے بتایا ہے کہ حملہ کے بعد وہاں لوگ خوف کے عالم میں چیخ رہے تھے اور بھاگنے کی کوشش کرتے نظر آئے ، جبکہ چند لوگوں نے ہمت کرکے حملہ آور کو پولیس کی آمد سے قبل ہی پکڑ لیا، اور پھر پولیس کے حوالے کردیا، واقعہ کے بعد سپرمارکیٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اسے منگل کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے، مارکیٹ کے منیجر اسپنسر سون کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ہمارے دو ملازم بھی شامل ہیں، حملہ سے ملازمین خوفزدہ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرین نے بتایا ہے کہ ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے، انہوں نے حملہ آور کو پکڑنے والے شہریوں کی تعریف کی ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.