لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

0

لندن: افغانستان میں امن کے لئے کوششیں کرنے پر پاکستان اور قطر سے ناراض افغان شہریوں نے لندن میں دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کئے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھراؤ بھی کیا گیا، مظاہرہ کا انتظام ’’وطن گروپ‘‘ کے نام سے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور قطر کی کوششوں سے خائف کچھ افغان شہریوں نے لندن میں دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کئے، ’’وطن گروپ‘‘ کے نام سے کام کرنے والے گروپ کا قطر کے سفارتخانے پر مظاہرہ تو کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر ختم ہوگیا، تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے والے افغان شہریوں نے اور بوتلیں عمارت پر پھینکنا شروع کردیں، اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی، مظاہرہ کرنے والے افغانوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی، مظاہرے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے، پولیس مظاہرین کو پاکستانی ہائی کمیشن میں داخلے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

 پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے لندن پولیس کے پاس شکایت درج کرادی ہے، اور ان عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہوں نے ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچایا، اس حوالے سے فوٹیج بھی متعلقہ حکام کے ساتھ شئیر کی گئی ہے۔ مظاہرہ کا انتظام کرنے والوں میں نور اللہ، ڈاکٹر قاسم ابراہیم، فضل خان، ضیااللہ حمد، باچا خان، شاہ محمود خان، سادات خان اور فلک نیاز خان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.