نیپال نے پہلی بار بھارتی سرحد پر مسلح اہلکار تعینات کردیئے

0

کھٹمنڈو: نیپال نے پہلی بار بھارت کے ساتھ سرحد پر تعینات اپنے اہلکاروں کو مسلح کردیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اس اقدام کو اہم سمجھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب نیپالی پارلیمنٹ بھارت کے زیر کنٹرول علاقوں لیپو لیکھ، کلپانی اور لیمپیادرو کو اپنا علاقہ قرار دینے کی حتمی منظوری دینے والی ہے۔

نیپالی حکام نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے ملحقہ سرحد پر اپنی 15 چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو ابتدائی طور پر ہتھیاروں سے لیس کیا ہے، ان سرحدی چوکیوں پر پہلے نیپال نے باضابطہ فورس بھی تعینات نہیں کر رکھی تھی لیکن بدلتی صورتحال میں یہاں مسلح اہلکار ڈیوٹی دینے پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو نیپالی فورسز نے اپنے علاقے میں گھسنے والے بھارتی شہریوں پر فائرنگ کردی تھی، جس سے ایک بھارتی شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.