ترکی نے لیبیا کی فوجی امداد تیز کردی، طیارے و جہاز روانہ

0

طرابلس: ترکی نے لیبیا کی قانونی حکومت کیلئے فوجی امداد میں اضافہ کردیا ہے جسے روس، متحدہ عرب امارات، فرانس اور مصر جیسے ممالک کے حمایت یافتہ باغی جنرل حقتر کی طرف سے مسلح مزاحمت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل حقتر کے ساتھ روس کا نیم سرکاری جنگجو گروپ ویگنر بھی لڑائی میں شریک ہے، تاہم ترک فوجی مشیروں اور ڈرونز کی لیبیا میں تعیناتی کے بعد سے حقتر کو مسلسل پسپائی کا سامنا ہے اور اسے دارالحکومت طرابلس سے دور دھکیل دیا گیا ہے جبکہ کرنل قذافی کے آبائی شہر سرت پر بھی لیبا کی فوج ترکی کے تعاون سے حملے کررہی ہے۔

حقتر کے حامی ممالک کی ایما پر جمعرات کو یونان نے لیبیا جانے والے ترک جہاز کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم ترک بحریہ کے انتباہ پر یونانی ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے دو بحری جہاز سرکک اور حیدر پاشا بھاری کارگو کے ساتھ لیبیا کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ 4 ترک جنگی طیارے بھی لیبیا پہنچے ہیں، ان طیاروں میں فوجی ساز و سامان لایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.