پاکستانی معیشت کیلئے خوشگوار ہوائیں کیسے چلیں، اہم نکات جانئے

0

اسلام آباد: (تصدق حسین) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں، اور تواتر سے ایسے اعداد وشمار سامنے  آئے ہیں، اور معاہدے ہوئے ہیں، جو پاکستان کے تابناک مستقبل کی طرف اشارہ ہیں، لیکن قومی میڈیا میں سیاست زیادہ چھائی رہتی ہے، اور اچھی خبریں دب جاتی ہیں۔

اس لئے ’’احساس نیوز‘‘ نے معاشی حوالے سے ان خوشگوار خبروں کو اپنے قارئین کےلئے جمع کیا ہے۔ 1۔ پنجاب اور لاہور کی قسمت بدلنے والے راوی ریور ویو پروجیکٹ کے فیز ون کا کنٹریکٹ حکومت نے پاکستان کے بڑے بزنس گروپس کے ایک کنسور شیم کو دے دیا ہے، راوی ریور  ویوپروجیکٹ نہ صرف لاہور کو مستقبل میں پانی کے بحران سے بچائے گا، بلکہ یہ ایک نیا لاہور ہوگا، گھروں اور تجارتی مراکز کے ساتھ اس پروجیکٹ میں بڑا جنگل اور ایک ڈیم بھی شامل ہے، جو جھیل نما ہوگا، سردیوں میں جب راوی میں پانی کم ہوجاتا ہے، تو اس ذخیر ہ سے دریا میں پانی چھوڑا جائے گا، اس کے علاوہ پروجیکٹ کے تحت راوی میں گرنے والے تمام نالوں کا پانی فلٹر کرکے دریا میں گرایا جائے گا۔

2۔ رواں مالی سال میں ٹیکس وصولی کے تمام  سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، عید کی ایک ہفتہ تعطیلات اور لاک ڈاؤن کے باوجود ایف بی آر نے مئی میں بھی ہدف سے 12 ارب زائد 369 ارب کی وصولیاں کیں، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں وصولیاں گزشتہ مالی سال کی نسبت 18 فیصد بڑھ کر 4 ہزار ارب سے تجاوز کرگئیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب وصولیاں کی گئی  ہیں جبکہ ابھی جون باقی ہے، ریونیو وصولی بڑھنے کی وجہ اسمگلنگ پر قابو پانا اور صنعتی ترقی ہے۔

3۔ وفاق کے بعد پنجاب اور خیبر پختون نے بھی اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے، جبکہ وفاقی حکومت بجٹ میں مزید 10 سے 15 فیصد تنخواہ اور پنشن بڑھانے جارہی ہے، جس کے بعد چار ماہ میں یہ اضافہ 40 فیصد ہوجائے گا، پنجاب نے نجی اداروں میں کم ازکم تنخواہ 20 اور کے پی نے 21 ہزار کردی ہے۔

4۔ پہلی بار وسط ایشیا سے زمینی تجارت شروع ہوئی ہے، جو پہلی گاڑی سامان لے کر ازبکستان گئی تھی وہ وہاں سے سامان لے کر الحمداللہ واپس خیریت سے آگئی۔ 5۔ سی پیک میں رشکئی پشاور میں پہلی بڑی چینی اسٹیل مل پر بھی گزشتہ ہفتہ کام شروع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سکھر حیدرآباد موٹروے اور چین و پاکستان کو سال کے بارہ ماہ ملائے رکھنے کے لئے اسکردو مظفر آباد شاہراہ منصوبہ منظور کیا گیا ہے، جس سے سی پیک کا متبادل روٹ مل جائے گا، اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، وہ سی پیک کا بڑا مرکز بن جائے گا۔

6۔ پاکستان کی ترقی کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے، اپوزیشن نے حکومتی اعداد وشمار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، لیکن عالمی ریٹنگ اداروں کی طرف سے پاکستانی معیشت کے پھیلاؤ کی صلاحیت پر بیان، اور پھر اے کے ڈی اور جہانگیر صدیقی گروپ جیسے بڑے کاروباری گروپس نے نہ صرف جی ڈی پی 4 فیصد ہونے کی تصدیق کی۔

بلکہ دونوں کاروباری گروپس کے سربراہان کا کہنا تھا کہ جون کے اعدادوشمار کے بعد یہ 4 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے، کیوں کہ ملک میں بڑی صنعتوں بالخصوص سیمنٹ، اسٹیل، گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

7- دنیا اور امریکہ کی بڑی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی Amazon نے پاکستان کو رجسٹرڈ کرلیا جس کے بعد پاکستانی مصنوعات کے لئے دنیا کی بڑی مارکیٹ کھل گئی ہے اور سالانہ اربوں روپے کی برآمدات حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جس سے ملک میں نئی فیکٹریاں لگیں گی۔ روزگار کھلے گا

8۔گنے، کینو، چاول اور دالوں کے بعد گندم کی بھی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، جس کی وجہ کسانوں کو اچھی قیمت دینا اور کھاد پر سبڈی ہے۔

9۔ پاکستان نے 3 ارب ڈالر  مالیت یعنی 450 ارب روپے کے روز ویلیٹ ہوٹل نیویارک اور  پیرس میں سکرائیب ہوٹل ٹیتھان کمپنی سے چھڑا لیا۔ ٹیھتان کے خلاف یہ کامیابی عالمی ٹریبونل میں ہوئی ہے، جہاں سابقہ حکومت   ریکوڈک کیس ہار گئی تھی،

10۔ 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر پلس میں جارہا ہے، اور پہلے دس ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 77 کروڑ ڈالر پلس میں  ہے، واضح رہے کہ ن لیگ حکومت کے آخری دو سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہوکر 7 ارب ڈالر پر آگئے تھے، تاہم اب زرمبادلہ ذخایر 23 ارب ڈالر کے  قریب ہیں۔

11۔ کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کی تکمیل ہوئی اور قومی گرڈ میں 1100 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی۔

12۔ پاکستان نے "پاک ویک” کے نامی سے اپنی کرونا ویکسین بنا لی۔ یوں ماسک اور وینٹی لیٹرز کے بعد کرونا ویکسین بنانے والے دنیا کے چند  ممالک میں شامل ہوگیا۔

13۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ایک ہی دن میں دو ارب حصص کا کاروبار ہوا۔   انڈکس 47 ہزار کی حد کو چھوگیا۔

14۔ اسٹیل مل  کے بعد تقریبا ً 50 برس کا عرصہ گزرنے کےبعد  روس  نے پاکستان میں  بڑی سرمایہ کاری  کیلئے حکومت سے معاہد ہ کیا ہے،   روس  سوا دو ارب ڈالر    کی سرمایہ کاری سے   پورٹ قاسم کراچی سے قصور تک 1122 کلومیٹر نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بچھائے گا ۔

15۔ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 1.7 ارب ڈالر ہوگئی ہیں اور جلد ہی 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے کا امکان ہے۔

16۔ نیب نے اعلان کیا  ہے کہ اس  نے 18 سال میں 16 ارب روپے وصول کئے جبکہ موجود ہ حکومت  بننے کے بعد  صرف  2 سالوں میں 162 ارب روپے لٹیروں سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

17۔ مہمند ڈیم  سمیت  10 ڈیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

18۔ پاکستان میں چینی کمپنی نے الیکٹرک کاریں بنانے کاپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ موبائل فون بنانے کی فیکٹریاں لگانے کیلئے حکومت نے 19 لائسنس جاری کردئیے، لاہور میں چیئرمین سی پیک جنرل عاصم باجوہ نے پہلی چینی ٹیکسٹائل مل کا معائنہ کیا۔

19۔ کے پی کے اور اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے لئے صحت انصاف کارڈ اسکیم شروع کردی گئی، ان دونوں  ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اب محض شناختی کارڈ دکھا کر ملک کے کسی بھی حصے میں منتخب نجی اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.