اٹلی میں سینکڑوں تابوت تدفین کے منتظر، گرمی سے کیا مسئلہ پیدا ہونے لگا؟

0

روم: اٹلی کے کئی شہروں میں قبرستانوں میں جگہ نہ ہونے کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، اور ایک شہر میں دو برس سے سینکڑوں تابوت دفنانے کے لئے رکھے ہوئے ہیں، اب ان تابوتوں میں مسائل بھی پیدا ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی پالیرمو میں تقریباً ایک ہزار تابوت تدفین کے منتظر ہیں ، جو 2019 سے وہاں جمع ہوتے جارہے ہیں، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی نے ایک مقامی اخبار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہےکہ حالیہ گرمی کی وجہ سے ان میں سے بعض تابوت پھٹنے لگے ہیں، مقامی قبرستان کے ڈائریکڑ Leonardo Cristofaro کا کہنا ہے کہ قبریں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تابوتوں میں بند لاشیں گرمی کی وجہ سے پھٹنے اور خراب ہونے لگی ہیں، اب ہمارے پاس مزید وقت نہیں ہے، ہمیں انہیں دفنانے کے لئے قبروں کا انتظام کرنا ہوگا، یا پھر زنک کی خریداری کا انتظام کرنا ہوگا، ورنہ یہ تابوت وہاں کام کرنے والوں کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.