جرمنی میں لاک ڈاؤن پھر لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت نے کیا وعدہ کیا

0

برلن: ایسے وقت میں جب کئی یورپی ممالک میں کرونا کے ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جرمن وزیر صحت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم پالیسی کا اعلان کردیا ہے،ا نہوں نے کہا کہ ہم ویکسین لگوانے والے شہریوں کی آزادی پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کئی یورپی ممالک میں کرونا کے ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ ماہرین موسم خزاں یعنی سردیوں کے آغاز پر ایک بار پھر وبا میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کرتے نظر آتے ہیں، ایسے میں جرمن وزیر صحت جینز سیفن نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم پالیسی بیان دیا ہے، انہوں نے جرمن عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے کرونا سے تحفظ کے لئے ویکسین لگوالی ہے، یا پھر وہ کرونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں، ان کے لئے اب سخت قسم کا لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا، جیسا کہ اس سے پہلے لگایا جاتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ویکسین لگوانے والے شہریوں کی آزادی پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے آر این ڈی سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوزیشن یہی ہے، اس سے پہلے چانسلر انجیلا مرکل نے بھی کہا تھا کہ کرونا کیس بڑھنے کی صورت میں بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہریوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ جرمن وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، وہ ریستورانز ، ہوٹل اور دیگر ایسے عوامی مقامات پر جانے میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں ، کیوں کہ ان کے مالکان اپنے طور پر ان لوگوں پر پابندی کا فیصلہ کرسکتے ہیں، جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.