طیارے سے تیز چلنے والی ٹرین تیار کرنے کا منصوبہ

0

بیجنگ: چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، یہ ٹرین چلنے کے بجائے عملی طور پر اڑتی ہی نظر آئے گی، اس ٹرین کی اسپیڈ اتنی ہوگی کہ یہ لاہور سے کراچی جتنا سفر طیارے سے بھی کم وقت میں طے کرلیا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، چینی سرکاری میڈیا کے مطابق اس ٹرین کی تیاری جلد شروع کردی جائے گی، اس کی رفتار ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ، یعنی یہ کراچی سے لاہور تک کا سفر تقریباً سوا گھنٹہ میں طے کرلیا کرے گی، اس ٹرین کو شمالی چینی صوبے شین ژی میں تیار کیا جائے گا، اس سے پہلے چین میں 600 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ٹرین گزشتہ ماہ تیار کی گئی تھی، نئی ٹرین مقناطیسی نظام کے تحت چلے گی، اور یہ طیاروں سے بھی زیادہ جلدی سفر طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

اس نئی تیز رفتار ٹرین کی آزمائش جولائی 2022 میں شروع کی جائے گی، جس کے لئے 60 کلومیٹر پٹری بچھانے کا پروگرام ہے، اس سے پہلے ایک امریکی کمپنی بھی ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ٹرین تیار کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.