افغان بچوں سمیت مہاجرین کی کھیپ بریشیا پہنچ گئی

0

بریشیا: کابل سے افغان شہریوں کو انخلا جاری ہے، اور اس دوران افغان باشندوں کو لے کر ایک پرواز اٹلی کے صوبے بریشیا میں بھی پہنچ گئی ہے، خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ان شہریوں کو انخلا جاری ہے، جنہیں وہاں پیدا نئی صورتحال میں خطرات درپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ان شہریوں کو انخلا جاری ہے، جنہیں وہاں پیدا نئی صورتحال میں خطرات درپیش ہیں، امریکہ اور یورپی ممالک ان افغان شہریوں کو وہاں سے اپنے ملکوں میں منتقل کررہے ہیں، ایسے میں اطالوی صوبے بریشیا میں بھی ایک پرواز پہنچی ہے، جس میں 104 افغان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے کابل پر قبضے میں پاکستان کا کردار نہیں، جوہر سلیم

اطالوی خبر ایجنسی کےمطابق یہ افغان باشندے Edolo پہنچائے گئے ہیں، ان میں ایک تہائی یعنی 104 افراد میں سے ہر تیسرا افغان بچہ ہے، یعنی 18 برس سے کم عمر کا ہے، ان بچوں کو اطالوی حکام نے کھلونے اور پنسلیں وغیرہ دیں، جبکہ اطالوی اہلکار ان بچوں کے ساتھ کھیل کر ان کا دل بھی بہلاتے رہے، تمام افغان باشندوں کو سرکاری رہائش میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کا ریڈ کراس طبی معائنہ کرائے گی۔

خیال رہے کہ جرمنی نے بھی افغانستان میں نیٹو اور جرمن فوج کی مدد کرنے والے افراد کو جرمن شہریت دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.