بے صبرے تارکین نے اٹلی کا ساحل دیکھ کر چھلانگیں لگادیں، پھر کیا ہوا؟

0

روم: کشتی کے ذریعہ اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن ساحل کے قریب پہنچ کر بے صبرے ہوگئے، اور ان میں سے کچھ نے ساحل پر جلدی پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں چھلانگیں لگادیں، جس سے حادثہ پیش آگیا، حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 23 تارکین ہی سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کشتی میں اٹلی پہنچنے والے 23 تارکین وطن جب لیوان زو Levanzo جزیرے کے ساحل کے قریب پہنچے، تو ان میں سے کچھ تارکین بے صبرے ہوگئے، اور انہوں نے کشتی ساحل پر پہنچنے کا انتظار کئے بغیر سمندر میں چھلانگیں لگادیں، تاکہ وہ تیر کر جلدی سے ساحل پر پہنچ سکیں، ان کی دیکھا دیکھی باقی تارکین بھی کود گئے، جس سے بعض تارکین ڈوبنے لگے، اس دوران اطالوی حکام کو بھی اطلاع مل گئی، اور وہ بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئے۔

اطالوی حکام نے 6 تارکین کو بچالیا، جبکہ 16 تارکین خود تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، البتہ ایک بدنصیب تارک وطن ڈوب گیا، جس کی لاش نکال لی گئی ہے، حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں 23 تارکین ہی سوار تھے، تاہم احتیاط کے طور پر وہ مزید چیک کررہے ہیں، کہ کوئی اور تارک وطن تو سمندر میں نہیں ڈوبا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.