دبئی میں ساڑھے 5 ہزار درہم امداد کا لالچ دے کر فراڈ

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیش ایمرجنسی پروگرام کے نام پر ایک ویب سائٹ لنک گردش کررہا ہے، جس میں لوگوں کو ماہانہ ساڑھے 5 ہزار درہم امداد دینے کا لالچ دیا جارہا ہے، اس لنک کے حوالے سے یو اے ای حکومت نے اہم الرٹ جاری کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک لنک کے ذریعہ لوگوں کو یہ لالچ دی جارہی ہے کہ وہ اسے کلک کرے، تو حکومت انہیں ماہانہ 5500 درہم ماہانہ دیا کرے گی، اس بوگس میسج میں کہا جاتا ہے کہ ’’حکومت کی کیش امداد لینے کا موقع ضائع نہ کریں، اسکیم کے لئے اپلائی کرنے میں صرف چند سیکنڈ رہ گئے ہیں‘‘۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس لنک کو اگر کوئی کلک کرتا ہے، تو اس سے اس کی ذاتی اور اکاؤنٹ کی معلومات مانگی جاتی ہیں، اور پھر ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب امارات میں لوگ سستے ٹکٹوں کے چکر میں لٹنے لگے، دبئی پولیس کی وارننگ

یو اے ای کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ جعلی پیغامات ہیں، اور کوئی فرد اس لنک کو کلک نہ کریں، بصورت دیگر ان کی ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.