اٹلی میں پولیس سے بھاگنے کی کوشش، تارک وطن جان سے گیا

0

میلان: اٹلی میں پولیس سے بچ کر فرار ہونا تارک وطن کو مہنگا پڑ گیا، پکڑائی سے بچنے کے چکر میں ایسی غلطی کی کہ جان ہی چلی گئی، اس کا تعلق مراکش سے تھا، اور عمر 27 برس تھی، تاہم اس کے دو ساتھی اس دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میلان کے علاقے Settala میں کارا بیری پولیس کی گشت پر مامور پارٹی نے ایک کار میں سوارتین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے فرار کی راہ اختیار کی، پولیس نے اپنی گاڑی میں ان کا تعاقب شروع کیا، جس پر وہ تینوں Forlanini park میں جا گھسے، تاہم پارک میں آگے جانے کا راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مصنوعی جھیل میں چھلانگ لگادی، پولیس تعاقب کرتی ہوئی پارک پہنچی تو وہاں ان کی کار موجود تھی، اہلکاروں نے دیکھا کہ تینوں تارکین وطن مصنوعی جھیل میں کود چکے ہیں، تاہم کنارے کے دوسری طرف صرف 2 تارکین نکلتے دکھائی دئیے، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ڈوبتا نظر آیا، جس پر امدادی کارکنوں کو طلب کیا گیا۔

تاہم اس دوران وہ ڈوب چکا تھا، اس کی لاش سے جو دستاویز ملی ہیں، ان کے مطابق اس کا تعلق مراکش سے تھا، اور عمر 27 برس تھی، اسے پہلے بھی اسے پولیس پکڑ چکی تھی، اور اٹلی سے نکل جانے کا حکم دیا جاچکا تھا، پولیس کے مطابق اس کے دونوں ساتھی جھیل کے دوسری طرف نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.