اٹلی میں بگولے اور طوفان سے گاڑیاں اڑتی رہیں، بڑا نقصان

0

روم: اٹلی میں بگولہ اور طوفان سے بڑا نقصان ہوا ہے، گاڑیاں ہوا میں اڑتی رہیں، جبکہ خراب موسم کی وجہ سے امدادی اداروں کو ریسکیو آپریشن میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، طوفان کے باعث جانی نقصان بھی ہوا ہے، دوسری جانب علاقے میں ایک دن کے سوگ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جزیرے Pantelleria میں بگولہ اور طوفان آنے سے بڑا نقصان ہوا ہے، امدادی حکام نے دو افراد کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، بگولہ اور طوفان سے گاڑیاں اڑ گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ بگولے نے10 کاروں کو ہٹ کیا، اور ان میں سوار افرادگاڑیوں سے باہر جا گرے،جبکہ گاڑیاں آپس میں بھی ٹکرا گئیں، خراب موسم کی وجہ سے امدادی آپریشن بھی متاثر ہوا، تاہم موسم میں کچھ بہتری آنے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ زخمیوں کو پالیرمو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق کارا بیری پولیس علاقے میں مزید جائزہ لے رہی ہے، کہ کوئی اور تو بگولے یا طوفان کی زد میں نہیں آیا۔

علاقے کے مئیر Vincenzo Campo کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے گاڑیوں کے ساتھ کئی گھر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے علاقے میں ایک دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے، ان کا کہنا تھا بگولہ سمندر کی طرف سے آیا، اور آنا ً فاناً کئی گاڑیوں اور گھروں کو لپیٹ میں لے لیا ، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ اس کے بعد طوفانی ہوا اور تیز بارش بھی شروع ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.