پاکستانی چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین میدان میں آگیا

0

بیجنگ: چین چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اورپہلے سے جاری پروجیکٹ کی رفتار تیز کی جائے گی، جس کے نتیجے میں فی ایکڑ چاول کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوگا، کسان خوشحال جبکہ ملک سے چاول کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ووہان یونیورسٹی ، پنجاب کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے کام کرے گی، اس بات کا اعلان ہوبائی میں منعقدہ انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم میں چینی حکام نے کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ماہرین مل کر چاول کے ہائبرڈ بیج تیار کریں گے، جس سے چاول کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوگا، اس مقصد کے لئے مصنوعی ذہانت( کمپیوٹرٹیکنالوجی )،ریموٹ سینسگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائےگا، اس منصوبے کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا، اور اب تک 80 ایکڑ پر تجرباتی بنیادوں پر ہائبرڈ بیج کاشت کیا گیا، اب اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.