یورپی ملک نے سینکڑوں تارکین کو داخلہ سے روک دیا

0

بڈاپسٹ: یورپی ملک نے سینکڑوں تارکین وطن کو اپنی حدود میں داخلہ سے روک دیا، تارکین وطن کا داخلہ روکنے کے لئے سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، اور ملک میں داخلہ کی کوشش کرنے والے تارکین کو روکنے کے لئے سرحد پر باڑ سمیت سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب افغان صورت حال کے تناظر میں ایک بار پھر تارکین وطن کی نئی لہر کے یورپ رخ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تارکین کے خلاف سخت موقف کے حامل یورپی ملک ہنگری نے اپنی حدود میں غیر قانونی داخلہ روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھا نے شروع کردئیے ہیں، ان میں سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی، سربیا اور کروشیا کی سرحد پر باڑ کی تنصیب شامل ہے،

یہ بھی پڑھیں: یورپ داخلے کے خواہشمند تارکین دو ملکوں کے درمیان پھنس گئے، حالت خراب

ہنگری کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین دن میں ایک ہزار سے زائد تارکین کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی ہے، اس کے علاوہ اگست کے آخری ہفتہ میں 2 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو کامیابی سے روکا گیا ، 40 افراد کو انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں گرفتار بھی کیا گیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.