اٹلی کے تربوز کی سوئٹزرلینڈ میں اتنی قیمت کہ کانوں کو ہاتھ لگالیں گے

0

زیوریخ: سوئٹزرلینڈ ویسے بھی یورپی ممالک میں مہنگا ملک سمجھا جاتا ہے، تاہم سوئٹزرلینڈ کے ایک اسٹور نے تو اٹلی میں پیدا ہونے والے تربوز کی قیمت اتنی مقرر کردی ہے، کہ اسے سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا، اسٹور کا کہنا ہے کہ ان کا تربوز خاص ہے، اس لئے قیمت بھی خاص رکھی ہے-

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیوریخ کے ایک اسٹور Globus (گلوبس ) نے تربوز کی قیمت اتنی مقرر کر رکھی ہے، کہ سن کر آپ کانوں کو ہاتھ لگالیں، جی ہاں ایک تربوز کی قیمت 100 فرانک یعنی تقریباً 94 یورو ہے، اور پھر بھی اس تربوز کو خریدنے والے بھی موجود ہیں، یہ بڑے تربوز ہیں، اور ان کا اوسط وزن 14 کلو تک ہوتا ہے، اس طرح ایک کلو تربوز سات فرانک کا پڑتا ہے، جسے آپ دنیا کا مہنگا ترین تربوز قرار دے سکتے ہیں۔

سوئس اسٹور کا کہنا ہے وہ ایک تربوز کے 100 فرانک اس لئے وصول کرتا ہے کیوں کہ یہ تربوز قدرتی طریقے سے اگایا جاتا ہے، اور کوئی مصنوعی چیز اس کی کاشت میں استعمال نہیں کی جاتی، گلوبس اسٹور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے تربوز بہت کم پائے جاتے ہیں، ہم انہیں اٹلی کے مخصوص سپلائر سے خریدتے ہیں، اور معیار اور ماحولیات دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، ایسے تربوزوں کی کاشت کافی پچیدہ ہوتی ہے، پھر ان کی قیمت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ ہم انہیں صرف ریل کے ذریعہ منگواتے ہیں، تاکہ لانے کے دوران بھی انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.