اٹلی میں چور ’’آسمان سے گرا تو کھجور میں اٹک گیا‘‘

0

روم: اٹلی میں ایک رہزن کے ساتھ آسمان سے گرے ، کھجور میں اٹکے والا معاملہ ہوگیا، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوا تو کارا بیری پولیس پیچھے لگ گئی، بھاگتے ہوئے اس نے ایسی جگہ چھلانگ لگادی کہ گرفتاری سے بچنے کے چکر میں موت سامنے نظر آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوب مغربی ریجن کمپانیا کے علاقے Torre Annunziata میں ایک رہزن نے خاتون سے پرس چھینا اور دوڑ لگادی، اس دوران کارابیری پولیس نے ملزم کو دیکھ لیا اور اس کا تعاقب شروع کردیا، گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے بندرگاہ سے سمندر میں چھلانگ لگادی، جب تک اس کی ہمت نے ساتھ دیا، وہ تیرتا رہا، لیکن جب تھک گیا، تو وہ ڈوبنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بڑی لاٹری جیتنے والی مائی خالی ہاتھ رہ گئی، دھوکہ کیسے ہوا؟

حکام کے مطابق مذکورہ رہزن دو گھنٹے تک سمندر میں تیرتا رہا، بعد ازاں جب اس کی ہمت جواب دے گئی اور ڈوبنے لگا تو بندرگاہ کے عملے نے اسے بچا لیا، جو پیٹرول بوٹ پر اس کا تعاقب کررہے تھے۔ بندرگاہ کا عملہ اسے اپنی بوٹ میں سوار کرکے واپس لے آیا، اور اسے فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا، کیوں کہ اس کی حالت خراب ہورہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.