ایران کی سرحد کے قریب پاکستان نے ائرپورٹ آپریشنل کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اور ایران کی سرحد کے قریب واقع ائرپورٹ آپریشنل کردیا گیا ہے، جس پر قومی ائرلائن کی پہلی پرواز کامیابی سے اتر گئی اور پھر وہاں سے روانہ بھی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معدنی دولت سے مالا مال بلوچستان کے علاقے سیندک کے لئے چاغی میں بنایا گیا ائرپورٹ آپریشنل کردیا گیا ہے، جس سے سیندک منصوبے کی تیزی سےبحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جزاک ائرپورٹ ایران کی سرحد سے 11کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے، چائنا ائرپورٹ کنسٹرکشن گروپ نے ائرپورٹ کو آپریشنل کیا ہے، اور پی آئی اے کی پہلی پرواز چینی انجینئر کو لے کر پیر کو کامیابی سے لینڈ کرگئی ، بعدازاں پرواز واپسی کیلئے بھی روانہ ہوئی،

پی آئی اے نے کراچی سے جزاک ائرپورٹ کے لئے اے ٹی آر طیارہ آپریٹ کیا، جسے سیندک منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے چارٹر کیا تھا، حکام کے مطابق جزاک ائرپورٹ کے پسنجر ٹرمینل کی عمارت پر ابھی کام جاری ہے، اور جون 2023 میں یہ مکمل ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.